گوادر دنیا کے خوبصورت ترین سٹیڈیمز میں سے ایک،کب ہو گا وہاں میچ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

گوادر دنیا کے خوبصورت ترین سٹیڈیمز میں سے ایک،کب ہو گا وہاں میچ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے گوادر کرکٹ سٹیڈیم کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ گوادر سٹیڈیم میں اس سال پی ایس ایل کا میچ نہ ہو سکے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلے سال ہو جائے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوادر کرکٹ گراﺅنڈ کی تعریف غیر ملکی بھی کر رہے ہیں اور اس وقت ملک میں پی ایس ایل بھی چل رہاہے تو یہ ایک تجویز ہے کہ ہمارے پلیئرز کو وہاں لے جایا جائے اور علامتی دورے کروایا جائے تو پوری دنیا میں بہت اچھا پیغام جا سکتا ہے ۔

صحافی کا سوال سننے کے بعد میجر جنرل بابر افتخار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز بہت اچھی ہے ، گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر جب سامنے آئیں تو میرے خیال میں آئی سی سی نے بھی انہیں شیئر کیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہت پر جوش ہے ،

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میچز کیلئے دیگر کئی اور ضروریات بھی ہو تی ہے ، امید ہے کہ اگر وہ سٹیڈیم ان ضروریات کو پورا کرتا ہے تو پھر ایک دن پی ایس ایل کا میچ اس سٹیڈیم میں ہو گا ، ہو سکتا ہے کہ اس سال میچ نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ اگلے سال ہو جائے ، گوادر دنیا کے خوبصورت ترین سٹیڈیمز میں سے ایک ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے ۔

آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

Comments are closed.