گوادر:شہر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز گوادر کے ساحل کے قریب سمندر میں تھا –
اس سے قبل بھی گزشتہ برس 25 دسمبر کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے کوئٹہ، پشین کچلاک، خانوزئی اور بوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے اس وقت زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلات سے 40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔
کراچی: شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی:رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری
زلزلے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر:
زلزلے قدرتی آفات میں سب سے تیزی سے انسانی جانوں کو تلف کرتے ہیں اور سیکنڈوں میں بستیوں اور شہروں کو ملیامیٹ کردیتے ہیں۔ اب تک زلزلوں کی درست ترین پیشگوئی میں قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی ہے لیکن زلزلے کے حفاظتی ماہرین کے مطابق بعض تدابیر اختیار کرکے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلوں کی صورت میں درج ذیل اقدامات سے جانی نقصان کم کیا جاسکتا ہے۔
افغانستان: ننگرہارمیں پھل فروش کےٹھیلےمیں دھماکا،9 بچےجاں بحق اور 4 شدید زخمی
گھر میں فرسٹ ایڈ باکس رکھیں اور فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی حاصل کریں جن علاقوں میں زلزلوں کا خدشہ ہو وہاں الماریوں پر بھاری اور شیشے سے بنی اشیا رکھنے سے گریز کریں گھر میں بجلی ، گیس، اور پانی کی لائینیں فوراً بند کردیں کیونکہ زلزلے کی قوت سے یہ گیس اور پانی کی لائینیں باآسانی پھٹ جاتی ہیں جو شدید نقصان کی وجہ بنتی ہے بچوں اور طالبعلموں کو اسکولوں اور کالجوں میں زلزلوں سے بچنے کی ٹریننگ اور ڈرل کرائیں۔
زلزلے کے دوران کسی بھی حالت میں حواس اور سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور مشکل وقت میں بھی پرسکون رہنے کی کوشش کیجیےاگر آپ گھر کے اندر ہیں تو فوری طور پر دیوار سے چپک کر کھڑے ہوجائیں یا پھر کسی بھاری بھرکم فرنیچر ( میز یا پلنگ) کے نیچے رینگ کر پہنچ جائیں اور زلزلہ تھمنے تک وہیں موجود رہیں۔ اس عمل سے پنکھا ، روشنیاں اور گھر کی چھت کے گرنے والے ٹکڑوں سے آپ محفوظ رہیں گے۔
جمرود: سیکیورٹی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی
زلزلے کے دوران ماچس اور کسی قسم کا شعلہ نہ جلائیں اگر آپ گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں اور زلزلہ تھمنے تک اسی میں بیٹھے رہیں سیڑھیوں اور پتھریلے زینوں سے دور رہیں اور بجلی کی ایلیویٹر اور لفٹ میں سفر نہ کریں کیونکہ زلزلے سے وہ جامد ہوکر رک سکتی ہیں۔
زلزلے کے بعد خود کو دیکھیے کہ آپ زخمی تو نہیں ہوگئے اور دیگر زخمی افراد کا جائزہ بھی لیں گھر میں گیس، پانی اور بجلی کی لائنوں کا بغور جائزہ لیں اور ان کے والو اور مرکزی سوئچ بند کردیں ۔ اگر گیس کی بو محسوص ہوتو مجاز اداروں کو فوری اطلاع دیں ٹوٹی پھوٹی اور خستہ عمارتوں سے دور رہیں کیونکہ آفٹر شاکس سے بھی ان کے ڈھے جانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق
بھاری جوتے پہنیں تاکہ شیشوں اور ملبے میں موجود دیگر ٹھوس اشیا سے اپنے پیر کو زخمی ہونے سے بچایا جاسکے زلزلے کے بعد فوری طور پر کھلے میدان میں پہنچیں کیونکہ آفٹر شاک پہلے سے کمزور عمارتوں کی ٹوٹ پھوٹ اور مزید نقصان کی وجہ بنتے ہیں زلزلے کے بعد گھر کا جائزہ لینے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آفٹرشاکس صورتحال کو مزید گھمبیر بناسکتے ہیں اگر آپ کسی ڈیم، پانی کے بڑے ذخیرے، پیچیدہ تعمیر، یا بلند عمارت یا کسی پہاڑ کےدامن میں موجود ہیں تو فوری طور پر وہاں سے دور چلے جائیں۔