اسرائیلی سرحد کے قریب مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم ازکم 56 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکیددراکے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 22بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ مشرقی غزہ میں’ گریٹ مارچ آف رٹرن‘ ریلی کے دوران ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں میں غزہ کے سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہروں میں اب تک 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیںجبکہ کم از کم 17 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Shares: