اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

0
41

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدروولکن بوزکر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے جو کہ26 سے27 جولائی کو شیڈول تھا۔ دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی

وولکن بوزکر نے لکھا کہ دورہ پاکستان فلائیٹس میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی امید کر رہا ہوں اور پاکستانی حکام کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلے کا منتظر ہوں۔

Leave a reply