جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل،انتظامیہ کی تردید

0
228
gc

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اساتذہ کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی خبر سامنے آئی ہے تا ہم یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی مکمل تردید کی ہے.

نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلے سمسٹر کی طالبہ کو یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔طالبہ کی لاش سیڑھیوں کے قریب سے ملی، طالبہ برہنہ حالت میں تھی اور خون میں لت پت تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چھ افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ اس خبر کو چھپا رہی ہے، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی ساکھ بچانے کے لیے مبینہ طور پر پولیس کو پیسے بھی دیے۔

gc

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے،وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے یونیورسٹی میں طالبہ کے قتل سے متعلق خبر کی تردید اور مذمت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے حوالے سے چلنے والی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ ایسی خود ساختہ خبروں سے خواتین کے تعلیمی ادارے کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ایک سازگار اور محفوظ تعلیمی ماحول کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔ یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں سے رابطے اور تعاون میں ہے تاکہ اس گھناؤنی کوشش کے پیچھے کار فرما عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس افواہ کے پیچھے کار فرما عناصر کا تعین ہوتے ہی ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ یونیورسٹی مکمل طور پر طالبات و سٹاف کے لیے محفوظ تعلیمی و تدریسی ماحول مہیا کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اپنے شیڈیول کے مطابق جاری ہیں۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث

جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ہراسانی کی شکایت درج کروانے پر خاتون ٹیچر کو ہی ان کے عہدے سے برطرف

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

Leave a reply