جنرل زبیر محمود حیات نے کشمیریوں کے دل جیت لئے

0
90

جنرل زبیر محمود حیات نے کشمیریوں کے دل جیت لئے، کیا کہا؟

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع یقین بنائیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاس آوَٹ کیڈٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آوَٹ کیڈٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،امید ہے پاس آوَٹ کیڈٹس وطن کے لیےکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے،بھارت میں نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دیاجارہا ہے ، پاکستان امن کا خواہاں ہیں لیکن ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر تقسیم ہندا کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے،

پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات

جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں ہے،پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی  پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابیوں سےملک میں امن قائم ہوا،

ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

Leave a reply