جین تھراپی،تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج کی نئی امید

0
46

امریکا میں ماہرین نے جین تھراپی کے ذریعے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے جسم میں قدرتی طریقے سے خون بنانے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔

باغی ٹی وی :نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع رپورٹ کے مطابق اس طریقہ علاج میں ماہرین نے خود مریض کے اسٹیم سیل لئے اور انہیں تجربہ گاہ لے جایا گیا اس کے بعد ایک تبدیل شدہ وائرس کے ذریعے تھیلیسیمیا کی وجہ بننے والے خراب جین کی بجائے اس کی درست کاپیاں شامل کی گئیں۔ اس کے بعد تمام مریضوں کو ایک طرح کی کیموتھراپی سے گزارا گیا اور انہیں چار سے پانچ ہفتے اس مرحلے سے گزرنا پڑا اس کے ایک ماہ بعد ہی مریضوں کے جسم میں خون بنانے کی صلاحیت بحال ہو گئی۔

وزارت صحت کا پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے کا انکشاف

کئی برس تک جاری عالمی تحقیق میں ڈاکٹروں نے 13 ماہ سے لے کر چار سال تک کئی مریضوں کا بار بار معائنہ کیا اور خون کے اندر تھیلیسیمیا کے خطرات دیکھتے رہے ان میں سے چار مریضوں پر تھراپی کے سب سے شدید اثرات دیکھے گئے ۔ جبکہ کچھ افراد نے خون کے سرخ اور سفید خلیات میں کمی سمیت، منہ میں چھالوں، بخار اور دیگر کیفیات کی شکایت کی۔

شکاگو میں واقع این اینڈ رابرٹ ایچ لوری چلڈرن ہسپتال کی ماہر ڈاکٹر جینیفر شنائڈرمان کے مطابق دس برس تک یہ تحقیق کی گئی ہے جس میں انتقالِ خون والے تھیلیسیمیا مریضوں کا جین تھراپی سے علاج کیا گیا ہے۔

فیزتھری کلینکل ٹرائل کے بعد 90 فیصد مریضوں میں جین تھراپی کے کئی برس بعد اب بھی تازہ خون کی ضرورت نہیں رہی اور وہ مکمل طور پر تندرست ہیں تمام مریضوں کی عمر 4 سے 34 برس تھی اور ان سب کو جین تھراپی سےگزارا گیا تھا ان میں سے 12 برس سے کم عمرکے 90 فیصد مریضوں کو تاحال ماہانہ بنیاد پر انتقالِ خون کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔

رات کی شفٹ میں بے وقت کھانے سے ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ

تھیلیسیمیا کی تاریخ سکندرِ اعظم سے شروع ہوتی ہے تھیلیسیمیا‮ ‬خون‮ ‬کی‮ ‬بیماریوں‮ ‬کا‮ ‬مجموعہ‮ ‬‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬بے‮ ‬قاعدہ‮ ‬ہیموگلوبن‮ ‬کی‮ ‬پیداوارکی‮ ‬وجہ‮ ‬سے‮ ‬بنتا‮ ‬ہے۔ ‬ہیموگلوبن‮ ‬ایسی‮ ‬پرو‮ ‬ٹین‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬سرخ‮ ‬جرثوموں‮ ‬میں‮ ‬پائِ‮ی ‬جاتی‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬جسم‮ ‬کے‮ ‬لئے‮ ‬آکسیجن‮ ‬لانے‮ ‬کا‮ ‬کام‮ ‬کرتے‮ ‬ہیں تھیلیسیمیا‎‮ ‬مورثی‮ ‬انیمیا‮ ‬بھی‮ ‬‬ہو‮ ‬تا‮ ‬‬ہے‮ ‬یہ‮ ‬بیماری‮ ‬مشرق‮ ‬وسطی،‮ ‬افریقہ‮ ‬یا‮ ‬ایشیا‮ ‬میں‮ ‬پائی‮ ‬جاتی‮ ‬ہے۔‮

‬تھیلیسمیا‮ ‬کی‮ ‬بہت‮ ‬سی‮ ‬اقسام‮ ‬‬ہیں ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬کے‮ ‬بغیر‮ ‬سے‮ ‬لیکر‮ ‬مہلک‮ ‬حد‮ ‬تک‮ ‬‬ہو‮ ‬سکتی‮ ‬‬ہے‮ ‬اگر‮ ‬آپ‮ ‬کو‮ ‬بہت‮ ‬معمولی‮ ‬تھیلیسیمیا‮ ‬‬ہے‮ ‬تو‮ ‬اس‮ ‬کا‮ ‬مطلب‮ ‬یہ‮ ‬آپ‮ ‬بیماری‮ ‬کو‮ ‬اٹھائے‮ ‬‬ہوئے‮ ‬‬ہیں‮ ‬اور‮ ‬آپ‮ ‬کے‮ ‬ریڈ‮ ‬خونی‮ ‬ذرات‮ ‬نارمل‮ ‬سے‮ ‬چھوٹے‮ ‬‬ہیں ‬لیکن‮ ‬آپ‮ ‬تندرست‮ ‬‬ہیں تھیلسیمیا‮ ‬میجر‮ ‬مہلک‮ ‬بھی‮ ‬‬ہو‮ ‬سکتا‮ ‬‬ہے‮ ‬آیسے‮ ‬لوگ‮ ‬جن‮ ‬کو‮ ‬ایلفا‮ ‬تھیلیسیمیا‮ ‬میجر‮ ‬‬ہوتا‮ ‬‬ہے‮ ‬وہ‮ ‬بچپن‮ ‬میں‮ ‬‬ہی‮ ‬وفات‮ ‬پا‮ ‬جا‮ ‬تے‮ ‬‬ہیں‮ ‬۔ ‬بیٹا‮ ‬تھیلسیمیا‮ ‬میں‮ ‬خون‮ ‬بدلواتے‮ ‬رہنے‮ ‬کی‮ ‬ضرورت‮ ‬ہوتی‮ ‬ہے۔‮ ‬تھیلسیمیا‮ ‬کی‮ ‬دوسری‮ ‬اقسام‮ ‬بھی‮ ‬ہیں‮ ‬جو‮ ‬کی‮ ‬زیادہ‮ ‬شدید‮ ‬نہیں‮ ‬ہوتیں۔

تھیلیسیمیا‮ ‬میجر‮ ‬کی‮ ‬علامات‮ ‬نومولودی‮ ‬سے‮ ‬ہی‮ ‬شروع‮ ‬ہو‮ ‬جاتی‮ ‬ہیں‮ ‬یہ‮ ‬علامات‮ ‬انیمیا‮ ‬کے‮ ‬مریضوں‮ ‬جیسی‮ ‬ہی‮ ‬ہوتی‮ ‬ہیں‮ ‬جیسے‮ ‬کہ:جلد‮ ‬کا‮ ‬زرد‮ ‬ھونا ، تھکاوٹ، کمزوری، سانس‮ ‬لینے‮ ‬میں‮ ‬دشواری-

ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

اس کے‮علاوہ‮ ‬دوسری‮ ‬علامات‮ ‬بھی‮ ‬ہو‮ ‬سکتی‮ ‬ہیں جیسے کہ چڑچڑا‮ ‬پن، یرقان، بڑھوتری‮ ‬میں‮ ‬کمی، پیٹ‮ ‬کا‮ ‬غیر‮ ‬معمولی‮ ‬بڑھنا، چہرے‮ ‬کی‮ ‬ھڈی‮ ‬کا‮ ‬ٹیرا‮ ‬پن، گہرے‮ ‬رنگ‮ ‬کا‮ ‬پیشاب-

خون‮ ‬میں‮ ‬بے‮ ‬ترتیبی‮ ‬کی‮ ‬وجہ‮ ‬جین‮ ‬کی‮ ‬خرابی‮ ‬ہوتی‮ ‬ہے‮ ‬جو‮ ‬کہ‮ ‬ہیموگلوبن‮ ‬کی‮ ‬پیداوار‮ ‬کو‮ ‬کنٹرول‮ ‬کرتی‮ ‬ہے ‬بچے‮ ‬اس‮ ‬جین‮ ‬کو‮ ‬ایک‮ ‬یا‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬وراثت‮ ‬میں‮ ‬لیتے‮ ‬ہیں ‬اگر‮ ‬بچہ‮ ‬دونوں‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬لیتا‮ ‬ہے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬میجر‮ ‬تھیلیسیمیا‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے۔ ‬اگر‮ ‬دو‮ ‬میں‮ ‬سے‮ ‬ایک‮ ‬والدین‮ ‬سے‮ ‬لیتا‮ ‬ہے‮ ‬تو‮ ‬اسے‮ ‬تھیلسمیا‮ ‬مائنرہوتا‮ ‬ہے۔تب‮ ‬یہ‮ ‬بچہ‮ ‬خراب‮ ‬جین‮ ‬کا‮ ‬کیرئیر‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کے خون میں ہیموگلوبن بننے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ مرض کی شدت میں مریض کو ہر ماہ خون کے سرخ خلیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن بار بار خون لگانے سے فولاد کی زیادتی، انفیکشن اور دیگر تکلیف دہ کیفیات پیدا ہوسکتی ہے۔

حکومت غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بھی این سی او سی کی طرز کے اقدامات اٹھائے…

Leave a reply