جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن،سب سےبڑی غلطی۔مگرکیسے؟

0
66

جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن، سب سے بڑی غلطی۔ مگر کیسے ؟ بے وقوف حکمران کو اقتدار نہیں جیل بھیجو۔یہ ماہرانہ تجزیہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ہے ، جن کا کہنا تھاکہ عمران خان کا یہ کہنا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی اور یہ انہوں نے عمران ریاض خان کو ایک انٹریو دیتے ہوئے کی ، ان کا کہنا تھاکہ غلطی کا اعتراف کرنا بڑے پن کی نشانی ہے لیکن اس کے باوجود غلطیاں کرنا اورپھرقوم کومختلف مسائل سے دوچار کرنا یہ غلطی نہیں منافقانہ رویہ ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتا ہے اور پھرقوم کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرتا ہے ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ غلطی کے بعد اپنی اصلاح بھی کریں‌

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ کوایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی ،قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا بڑی غلطی تھی،ایم کیوایم کے وفادار کو وزیرقانون بنانا بڑی غلطی تھی، ریحام خان سے شادی کرنا بڑی غلطی تھی،راجہ سکندرسلطان کو چیف الیکشن کمیشنر بنانا بڑی غلطی تھی ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران‌ خان بتائیں کہ انہوں نے کہاں غلطی نہیں کی،کون سا ٹھیک کام کیا ہے ،

 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایمپائر کی انگلی پکڑ کراقتدار میں‌آئےتو یہ ٹھیک ہے، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے وہ کچھ کردکھایا کہ اب اس کو جیل جانا چاہیے تھا ،مگر وہ پھر بھی دوسروں پر الزام دھرتاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے کوئی ایک جرم نہین کیا بلکہ بہت سے جرائم کیے ، جن پر اس کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تھی

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے کس کو معاف کیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاں‌ کہاں غلطی کی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سناتا ہوں کہ عمران خان پہلے کیا کہتے تھے ، اب کیا کہتے ہیں‌

مبشرلقمان نے عمران خان کی پرانی ویڈیوز سے مختلف کلپس چلائے جن میں عمران خان جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، عمران خان کہتے ہیں‌کہ جنرل باجوہ جمہوریت کے حق میں ہیں ، پاکستان میں جمہوریت انکی وجہ سے ہے، جنرل باجوہ نے باہر کی دنیا میں پاکستان کے لیے کردار ادا کیا، جنرل باجوہ ہی تھے کہ جہنوں نے کراچی اور سندمیں سیلاب کے دوران بڑی محنت سے کام کیا، جنرل باجوہ پاک ک فوج کی عالمی سطح پر پزیرائی کرنے والے ہیں

ساتھ ہی مبشرلقمان نے عمران ریاض خان کے ساتھ ہونے والی عمران خان کی یہ گفتگو بھی آن ایئر کردی جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے اس ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں ملنے چاہیے تھی وہ ڈبل گیم کررہے تھے،

اس گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ دوسری طرف عمران خان کبھی اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کررہے ہیں اور ان کے ایک چہتے یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ اگرحکومت انتخابات وقت پر نہیں کراتی تو پھروہ اسمبلیاں توڑ دیں‌گے ، اس لیے عمران خان نے ارکان اسمبلی سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور انتخابات کی تیاری کریں‌، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب ارکان اسبملی کو بھی نقصان پہنچائے گا اس فیصلے سے

آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہاں جو اکثریت تھی اب اقلیت میں تبدیل ہوگئی ہے، حتی کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی یونین کونسل میں پی ٹی آئی الیکشن ہارگئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان ایک بیرونی مہرہ ہے ، جس نے امریکہ ،بھارت اور اسرائیل سے پیسے لیکر اس ملک میں حالات خراب کیے،اعظم سواتی جس نے گالیاں دیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے اس سپریم کورٹ کی تعریفیں کرتا تھا جب سپریم کورٹ نے صادق امین قرار دیا ، اب کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے کہ لانگ مارچ کریں گے اب لانگ مارچ بھی منسوخ ، کرکے دکھائیں ،راناثنااللہ لترماریں گے، اب اگرایسی حرکت کی تو وہ چھتر مارے گا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ رانا ثنااللہ خان کو جانتا ہے وہ اس کی طبعیت ٹھیک کردیں گے ،

مبشرلقمان کاکہنا تھاکہ عمران خان نے اس قوم کی نسل کو تباہ کردیا ہے ،یہ بھی یاد رکھیں کہ جب اس کے مزید کیسز کھل کرسامنے آئیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ صورت حال سامنےآئے گی تو سب کہیں گے کہ یہ کیا مصیبت تھی ، اب اس مصیبت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے ، بہت جلد اللہ تعالیٰ اس سے جان چھڑا دیں‌گے

Leave a reply