ہنگری کےجنرل رومولس روسزین کی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

0
30

راولپنڈی :جنرل رومولس روسزین کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین سنڈی جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

 

 

ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین سنڈی نے کہا کہ ان باہمی فائدہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران پاک فوج کی قیادت سے انتہائی فائدہ مند بات چیت سے دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں،

ہنگرین جنرل کا کہنا تھا کہ تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین سنڈی کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a reply