مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہشگفتہ اعجاز نانی...

غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے افغان عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، پاکستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا جبکہ جان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں بطور وزیر اطلاعات بلوچستان حکومت افغانستان اسلامی امارت کے وزیر دفاع مُلا یعقوب کے بیان کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو کسی بھی قسم کے غیرملکی دباؤ کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے پاس 26 دن ہیں جس میں وہ اپنے معاملات پاکستان میں نمٹا سکتے ہے اُس کے بعد اُنہیں ہاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں، جس طرح باعزت طور پر پاکستان نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں قبول کیا تھا اسی طریقے سے باعزت طور پر غیرقانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جائے گا، اس سلسلے میں انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی شکایت افغان حکام کو دیکھنے میں نہیں آئے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، نیوزی لینڈ نے آنگلینڈ کو 9 وکٹو ں سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی
جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
سونے کی قیمتوں میں کمی

جبکہ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ برتاؤ کرتے رہے ہیں، پاکستان کا افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ علماؤ مشائخ سمیت دیگر مکتبہ فکر کے تمام افراد سے مشورے کے بعد عمل میں لایا گیا، اب اس فیصلے میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد جو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آیا اس کے ساتھ ریاستی ادارے بھرپور قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں، اس سلسلے میں پوری قوم اس فیصلے پر یکجا ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra