وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن کے قیام سےغلط خبروں کو روکا جائے گا ،انفارمیشن کمیشن کے قیام کے لیے بجٹ میں 70ملین روپے مختص کیے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پرقوانین کےعملدرآمد کے لیے مشکلات کا پہاڑ ہے ،قوانین بنانا مشکل نہیں،اصل چیلنج قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے کے پی میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پاس کرایا،وزیراعظم عمران خان مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اداروں کو مضبوط اوربااختیارہونے میں وقت لگتا ہے،
فردوس عاشق اعوان میر پور پہنچ گئیں، زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انفارمیشن کمیشن کا ادارہ پاکستانیوں کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے،انفارمیشن کمیشن سے پاکستانیوں کا حق محفوظ بنا دیا گیا ہے،انفارمیشن کمیشن کے قیام سےغلط خبروں کو روکا جائے گا،انفارمیشن کمیشن کے قیام کے لیے بجٹ میں 70ملین روپے مختص کیے ہیں،
مولانا صاحب چوروں کی آزادی کی بجائے کشمیریوں کی آزادی کے لئے مارچ کریں، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو شہری تصور نہیں کرتی؟کیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں ملنے چاہیئں؟ یونیسکو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں کیوں نہیں بول رہی؟ اس وقت دنیا دہرے معیار پر کھڑی ہے،کشمیری خواتین دنیا سے کہہ رہی ہیں ہمارے لیے بھی آواز اٹھائیں،
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان








