اسلام آباد: ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کھڑی گاڑی سے 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔
باغی ٹی وی: اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا
اے این ایف حکام کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-
سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے-