گھر میں کام کے دوران خاتون کی فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

0
51

گھر میں کام کے دوران خاتون کی فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کو دھمکیاں ،ہراساں،بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتارکر لیا گیا

ایف آئی اے سائیبرکرائم ونگ پشاورنے کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ینگ طاہر خان کا کہنا ہے کہ ملزم نواب خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،خاتون نے شکایت درج کروائی کی تھی کہ گھر میں کام کے دوران ملزم نے ان کی فحش تصاویر کھینچی ،ملزم نے تصاویر کھینچنے کے بعد خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا:تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرنے کی شرط پر خاتون نے ملزم سے ملنے کا کہا ،ملزم شکایت کنندہ خاتون سے ملنے اور اپنی جنسی خواہش پورا کرنے آیا تھا، خاتون کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،

قبل ازیں امریکی ادارے کی فراہم کردہ تفصیلات پرایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سلطان اور امین سےسیکڑوں غیر اخلاقی ویڈیوز بر آمد کرلیں گئیں۔ ملزمان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں

آج مورخہ 06.10.2021 کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جناب ثناء اللہ عباسی بہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احسان صادق نے ایف آئی اے زونل آفس پشاور کا دورہ کیا۔ جس میں حالیہ غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں پر ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخواہ ناصر محمود ستی سے بریفنگ لی۔ جس میں ایف آئی اے خیبر پختونخواہ کی 01.10.2021 سے اب تک کی کارکردگی میں 41 چھاپوں کے نتیجے میں 11 کیسز درج کیے گئے ۔ جن میں17 ملین مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ہنڈی حوالہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث 13 افرادکو گرفتار کر کے ڈپٹی کمشنر پشاور کو زیر دفعہ 3-MPO حوالہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو آگاہ کیا گیا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف گھیراہ تنگ کیا جارھا ہے جن کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نےتفتیشی افسران سے بھی اس بارے میں تفصیلی ملاقات کی اور مستقبل میں بھی ان عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

Leave a reply