گھر سے خاتون کی نعش برآمد،بھائی نے بہن کو گولی مار دی،پولیس

0
48

گھر سے خاتون کی نعش برآمد،بھائی نے بہن کو گولی مار دی،پولیس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہی روز میں دو خواتین کی الگ الگ مقامات سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں لاہور فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ عثمانیہ کالونی میں گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے ایدھی ترجمان کے مطابق 30 سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔30 سالہ خاتون کی شناخت ناصرہ کے نام سے ہوئی پولیس اور تفتیشی ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس کارروائی کے بعد 30سالہ ناصرہ کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسرے واقعہ میں مناواں میں خاتون قتل کر دی گئی، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقتولہ نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، بھائی خلاف تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے

قبل ازیں لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گرم پانی اپنی بیوی کے اوپر پھینک ڈالا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی امامیہ کالونی کے رہائشی حسنین رضا اور بیوی نورین بی بی کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی حسنین رضا نے مشتعل ہوکر گرم پانی بیوی پرپھینک دیا جس سے اس کا جسم اور بازو ٹانگ بری طرح جھلس گئے اسے ہسپتال داخل کرایا گیا ۔ فیروزوالہ پولیس نے حسنین رضا کو حراست میں لے لیا اورواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

قبل ازیں امداد کالونی حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی کا 6 سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا اوباش فہد شکور ورغلا کر خالی پلاٹ میں لے گیا اورزیادتی کر ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، ایک اور واقعہ میں ڈسکہ کے نواحی گائوں وڈالہ سندھواں کے اظہر کی سات سالہ بیٹی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گئی اوباش ملزم زریاب خان ورغلاکر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور بچی کیساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی

نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل

ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل

Leave a reply