غریب عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرنے کا امکان

0
41

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافے اور کرنسی کی قدر میں کمی سے بڑے اضافے کا خدشہ ہے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے 16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کردی گئی تھی مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے روس یوکرائن جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ،اوگرا کی سمری پر فیصلہ آج ہوگا نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل وپیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 4 سے ساڑھے 5 روپے تک اضافہ بنتا ہے تاہم اس اضافے میں لیوی شامل نہیں ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے تک اضافہ بنتا ہے جب کہ 4 روپے لیوی شامل کرنے سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں اضافہ ساڑھے 9 روپےبنتا ہے، اسی طرح 4 روپے لیوی شامل کی جائے تو فی لیٹر ڈیزل اضافہ ساڑھے 8 روپے بنتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر لیوی 17.92 روپے اور ڈیزل پر 13.30 روپے فی لیٹر ہے جب کہ پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے ۔ سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ہے، اپوزیشن جماعتوں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے الگ الگ لانگ مارچ کا اعلان کیا، پی پی کے لانگ مارچ کا گزشتہ روز شہر قائد سے آغاز ہو چکا ہے، آج لانگ مارچ کا دوسرا روز ہے اور اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مہنگائی میں اضافہ لانگ مارچ کو مزید تقویت دے رہا ہے کیونکہ مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا، اشیا کی قیمتیں بڑھیں گی جو ابھی تک مسلسل بڑھ رہی ہیں، کسی چیز کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

Leave a reply