غریب کا مسئلہ سائفر نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری ان کیلئے اہم مسائل ہیں. شیخ رشید
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سائفر جہاں بھی گیا محفوظ ہے، گھبرائیں نہیں، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، مفتاح اسماعیل کو رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپنا کام نکلوانا ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران کی کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔
ایک نجی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاملات صحیح طریقے سے حل ہونے کا ہر شخص خواہاں ہے، ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو کوڑا دان میں پھینک دیا ہے، جوچیز یہ استعمال کرلیتے ہیں اس کی طرف مڑکرنہیں دیکھتے، امپورٹڈ حکمران توکہتے تھے سائفر ہی نہیں ہے ، سائفر غریب کا مسئلہ نہیں ہے ، مہنگائی، بےروزگاری اہم ایشو زہیں، کرپٹ آدمی جھونپڑی کا گھونسلہ بھی نہیں دے سکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا
یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
الیکشن کمیشن تعیناتی معلومات کیس؛ تعیناتیوں کا رزلٹ ویب سائٹ پر ڈالنے سے کیا فرق پڑے گا. چیف جسٹس
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ہیں، ان کو ریلیف دینا چاہیے، اسحاق ڈارکو وزیراعظم کے جہاز میں لیکر گئے اور واپس بھی لیکر آگئے، 15 اکتوبرسے 15 نومبر تک سارے فیصلے ہوجائیں گے، کس کا پیسہ کدھر ہے سب کے بینک اکاونٹس پتہ ہوتے ہیں
سیاسی جماعتوں کے تمام لیڈروں کے الفاظ سنائے جائیں، وفاقی حکومت غریب کوریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے، میں سمجھتاہوں عمران خان کال دینے میں تاخیر کرگئے ہیں، الیکشن کی طرف جانے کی بات کرتا تھا تو سب مذاق اڑاتے تھے، عمران خان کے سوا یہاں سب وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں، یہ لوگ جوکچھ کہتے ہیں اسی کی تردید کرتے ہیں،اب بھی ایسا ہی کیا ہے۔