گھریلو باغبانی سستا شاندار شوق اور وقت کی ضرورت بھی

0
91

گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے مشغلے کو گھریلو باغبانی یا کچن گارڈننگ کہا جاتاہے اس طرح کاشت کی گئیں سبزیاں آلودگی کیمیائی کھادوں اور زہریلی ادویات سے پاک ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے گھریلو بجٹ پر دباؤ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی خطرناک بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے چند سال پہلے تک سبزی فروش سبز مرچ دھنیا سلاد کے پتے اور سبز پیاز فری دےدیتے تھے جبکہ اب علیحدہ سے اس کے لئے کم از کم سو روپیہ خرچ ہو جاتا ہے اگر یہ سب آپ کو اپنے گھر میں فری ملے تو آپ معقول بچت کر سکتے ہیں اس کے لئے پانچ سات گملے یا پرنے لکڑی یا پلاسٹک کے کریٹ لے کر مٹی اور قدرتی کھاد مکس کر کے ان کو بھر دیں نہری پانی کے کھال کی مٹی جسے پنجابی میں بھل کہتے ہیں وہ ہو نی چاہئے اگر نزدیک نہر وغیرہ نہ ہو تو تیار قدرتی کھاد نرسریوں سر معمولی قیمت پر مل جاتی ہے وہاں سے لے لیں تین حصہ مٹی اور ایک حصہ کھاد ملا لیں آپ کے گملے تیار ہیں انہیں صحن یا چھت پر رکھ لیں اور ان میں خشک دھنیا چٹکی چٹکی بکھیر دیں اور اس کے اوپر بہت ہی ہلکی سی مٹی کی تہہ بکھیر دیں اور ہلکا ہلکا پانی دے دیں ایک دو گملوں میں پودینہ کی جڑیں لگا دیں ایک دو گملوں می‌لہسن کے جوئے بیج دیں ایک دو گملوں میں لیموں کے پودے نرسری سے لاکر لگا دیں بہت جلد اس پر لیموں لگنا شروع ہو جاتے ہیں آپ کا چھوٹا سا کچن گارڈن تیار ہے ایک دو ہفتوں میں ان سب گملوں میں ہریالی آ جائے گی آپ ان گملوں میں میتھی پیاز سلاد سبز مرچ اور پالک بھی لگا سکتے ہیں

Leave a reply