گھڑی چور کا نعرہ لگانیوالے کو پولیس نے کیا گرفتار

0
99

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھڑی چور کا نعرہ لگانے پر شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا

واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، پولیس نے ن لیگی کارکنان کے ساتھ انتقامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، پولیس نے ن لیگی رہنما صلاح الدین پپی کو گرفتار کیا گیا ہے، پپی کے خلاف مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے جس میں توڑ پھوڑ کاکہا گیا ہے لیکن یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے گھڑی چور کا نعرہ لگانے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے

تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کے متن کے مطابق جیلانی پارک میں ونٹر فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران صلاح الدین عرف پپی نامی شخص کی قیادت میں ایک گروہ نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شورو غل کیا انہوں نے اپنے نامعلوم 15 ساتھیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی سٹیج لائٹوں اور گملوں کو نقصان پہنچایا گیا کارسرکار میں مداخلت کی گئی اور عوام الناس کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی .

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

تا ہم مسلم لیگ ن لاہور کے مقامی رہنما صلاح الدین پی پی کی گرفتاری پر ن لیگی رہنماؤں، سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر غزالی سلیم بٹ عامر خان سمیت دیگر نے مذمت کی اور کہاکہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں کی انتقامی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لیتی پنجاب کے حکمران سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں انہیں اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر انتقامی کارروائیوں پر ستر آئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صلاح الدین پی پی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، گھڑی چور کا نعرہ لگانے پر اسے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

Leave a reply