امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں جو واقعہ رونما ہوا ہے سراج الحق نے پر زور مذمت کی ہے پاکستانی قوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے چرچز کو جلانا اور گھروں کو نذر آتش کرنا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا قرآن پاک ہمیں سب کی تحفظ کا درس دیتا ہے،لوگوں کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر میں ہو رہی ہے،واقعات کا رد عمل سامنے بھی آتا ہے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج میں مسیحی برادری نے شرکت کی تھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کی نشاندہی کرنا حکومت اور پولیس کا کام تھا مسیحی برادری نے ہمیشہ ایسے واقعات کی مذمت کی ہے مسئلہ ایک ملک کا نہیں پوری انسانیت کا معاملہ ہے دنیا کو قانون سازی کرنی ہوگی کسی کی بھی مقدس کتاب ، مقدس انبیاء کرام کی شان میں کوئی بھی گستاخی کرتا ہے فوری طور پر اس کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے چند دن بات چلتی ہے پھر ختم ہو جاتی ہے مسجدوں اور امام بارگاہوں پر بھی حملے ہوتے ہیں اسلام اور پاکستان کو بد نام کیا جا رہا ہے پوری قوم کی تربیت کرنی ہوگی اور انکے خلاف ایک ہو کر لڑنا ہوگا

ہمارے مذہب میں اجازت نہیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے کی،سعید غنی
رہنما پیپلزپارٹی ،سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعے نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا،ہمارے مذہب میں اجازت نہیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے کی ،اگر کوئی شخص غیر قانونی کام کرتا ہے تو کاروائی کے لیے ادارے موجود ہیں غیر قانونی واقعے پر مقدس کتاب کی توہین کرنےکی کسی مذہب میں اجازت نہیں، یہ ملک اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے جڑانوالہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، ہمارا مذہب کسی بھی طرح ان واقعات کی اجازت نہیں دیتا ہم دنیا بھر میں اپنا کیس لڑ رہے تھے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی ہوئی ہےاور چند عناصر نے ہمارے مقدمے کو بھی کمزور کردیا ہے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

Shares: