گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالا گینگ گرفتار

0
74
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالا گینگ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم ،گھروں میں ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیے

ملزمان میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نظام دین کھرل کے قتل میں ملوث ملزم بھی شامل ہے جس نے دورانِ ڈکیتی مقابلے میں سابق ایس ایچ او کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ،ملزمان نے لانڈھی کے علاقے میں دوکان میں ڈکیتی کے دوران پولیس سے مزاحمت میں کانسٹیبل حمزہ کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عرف چکنا اور احسان عرف ببلو کے ناموں سے ہوئی ملزمان سے دورانِ گرفتاری 1 عدد ٹرپل ٹو SMG، ایک عدد 9mm پسٹل، ایک عدد 30 بور پسٹل، 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون سمیت نقدی بھی برآمد کر لی گئی ملزمان گھروں میں ڈکیتی کرنے اور بنگلوں کا تالا کھولنے کے بھی ماسٹر مائنڈ ہیں

ملزمان پوش علاقوں میں گرے کرولا میں وارداتیں کرتے اور پھر دبئی یا پنجاب فرار ہوجاتے تھے کچھ عرصے بعد واپس آکر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے ملزمان بلال کالونی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوا بنے ہوئے تھے اور مسلسل وارداتیں کررہے تھے ملزمان بین الصوبائی شاہد برگر گروہ کے کارندے ہیں اور گروہ کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتے تھے. ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گذری میں ایک بنگلے سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

غیر قانونی طور پر جرگہ لگا کر خاتون پر تشدد کرنیوالا شوہر اور سسر گرفتار

نہ ہونےوالے واقعات کوبھی سوشل میڈیاپرکراچی سے منسلک کیا جارہا ہے

Leave a reply