اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں خوراک کی قلت ہو گئی ہے تو وہیں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے، غزہ میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جہاں غزہ کے محاصرے کے دوران خوراک بند کر دی ہے وہیں پانی کی سپلائی بھی روک دی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے لئے پانی مسئلہ بن گیا ہے، دو ملین لوگوں کو پانی دسیتاب نہیں،ضروری ہے کہ غزہ میں خوراک اور پانی پہنچانے کی اجازت دی جائے،پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں
دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر زمین، فضا اور سمند ر سے حملوں کی تیاری کر رہاہے،اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے فوجیوں کو اشارہ دیتے ہوئے کہا جنگ کا اگلا مرحلہ آرہا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر زمینی حملہ متوقع ہے
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان
پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال