غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعہ کی صبح کیا جائے گا،قطر

ہمارا مقصد یرغمالیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے
0
93
israel

قطر: غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر کو صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) ہوگا۔

باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کے وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا ‘ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے یرغمالیوں کو اکٹھے رہا کیا جائے گا’، روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے باہر لے جانے والے روٹ کے بارے میں سکیورٹی وجوہات کے باعث نہیں بتا سکتے، ہمارا مقصد یرغمالیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ یہ کام محفوظ طریقے سے ہو، جس کے لیے ہلال احمر اور فریقین بھی کردار ادا کریں گے۔

پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن …

ترجمان نے کہا کہ ہم ابھی فلسطینی قیدیوں کی تعداد نہیں بتا سکتے، مگر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ دوطرفہ معاہدہ ہے تو ہمیں توقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اسرائیل اور حماس نے یرغمال افراد کی فہرستیں قطرکوفراہم کر دی ہیں اور عارضی جنگ بندی کےدوران مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ اس عارضی جنگ بندی کو طویل المعیاد معاہدے کی شکل دے سکیں۔

غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات …

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک غیر مسبوق فوجی مہم شروع کی تھی جس کا آغاز 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے بعد کیا گیا اسرائیلی فوج کشی میں اب تک 14,100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ 31ہزار سے زاید زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Leave a reply