غزہ میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ ، کیسے گرا یا تباہ کیا گیا ؟

0
59

غزہ میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ ، کیسے گرا یا تباہ کیا گیا ؟

باغی ٹی وی : غزہ میں سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کل رات غزہ کے فضائی حدود میں داخل ہونے پر صیہونی حکومت کے کواد کوپتر نامی ڈرون طیارے کو شجاعیہ کے قریب مار گرایا۔

اسرائیل، اس قسم کے ڈرون طیاروں کو تحریک مزاحمت حماس کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے اور اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کرتا ہے؛فروری کے مہینے میں بھی فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ میں پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت کے چار ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

دوسری جانب کل باوردی صیہونی دہشتگردوں نے مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے صحن سے نماز کے بعد باہر آ رہے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور سُن کرنے والی گیس کے گولوں سے دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق اس ٹکراؤ میں کم از کم ۹ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو غاصب صیہونیوں نے گرفتار کر لیا

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے اپنا غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کےلیے نہتے فلسطینیوں پر جنگی ہیلی کاپٹر ، ڈرون طیاروں سے جارحیت کرتی آئی ہے . دسمبر2017 سے غزہ کے خلاف نئی جارحانہ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a reply