بجٹ سے قبل عوام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ وفاقی حکومت 9 جون کو اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی، اسحاق ڈار اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ عوام پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

دوسری طرف بجٹ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کو خصوصی ریلیف دیدیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نوٹیفکیشن کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 490 روپے فی کلوگرام سےکم ہوکر 410 روپےہوگئی۔ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ خیال رہے کہ اس فیصلہ پر عوام نے ردعمل میں کہا ہے کہ لوگوں کو سہولیات ملنی چاہئے اور چیزوں کو سستا ہونا چاہئے کہ تاکہ غریب طبقہ بھی اپنی ضروریات پوری کر سکیں.

سوشل پر ایک صارف نے لکھا کہ حکومت نے اچھا اقدام کیا ہے کہ اب چیزیں آہستہ آہستہ سستی کرنا شروع کردی ہیں جس سے عوام میں اچھا تاثر جائے گا اور لوگ اس ریلیف بارے خوش ہوں گے کیونکہ مہنگائی عروج ہے.

Shares: