غیراخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں ‌گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکار گیہانا واسستھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اب انہیں 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اداکارہ سے تحقیقات کرنے والے 6 پولیس افسران کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کی نشاندہی پر پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک فحش فلمیں پورٹل پر اپ لوڈ کراتا تھا۔

واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے مدھ آئلینڈ میں ایک بنگلے پر چھاپا مارا تھا جہاں فحش فلم کی شوٹنگ رکوائی اور ایک خاتون کو بھی بازیاب کروایا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ گیہانا اور دیگر ماڈلز سمیت کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے 87 نامناسب/فحش ویڈیوز شوٹ کیں اور اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیں لہذا تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں –

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو پولیس نے تحقیقات کے لیے 6 فروری کو طلب کیا تھا اور بعدازاں گرفتار کیا تھا –

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے تیلگو فلم انڈسٹری، ٹی وی کمرشلز کیے اور کرائم تھرلر ویب سیریزجن میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے میں اداکاری کی ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں-

2019 میں وہ مدھ آئی لینڈ پر ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا 32 سالہ اداکارہ کو انتہائی کم بلڈ پریشر اور اسٹروک کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا-

بھارتی اداکارہ غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

Comments are closed.