غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ
غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن میں ن لیگ کے وکیل جہانگیرجدون پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ ہماری غیرملکی فنڈنگ کے کوئی ثبوت درخواستگزار نے فراہم نہیں کیے،اسکروٹنی کمیٹی نے بھی درخواستگزا ر سے ثبوت مانگے،درخواستگزارہمارا سٹیٹ بینک سے آیا ہواریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن ممبر نے کہا کہ ہم نےاکبرایس بابر کو بھی پی ٹی آئی کا ریکارڈ دیکھنے کی اجازت دی، وکیل نے کہا کہ ہماراکیس پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سےمختلف ہے، وکیل فرخ حبیب نے کہا کہ مجھے صرف 2 دن دیں،دونوں جماعتوں کا ریکارڈ دیکھ لونگا ،وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ انکے ذہن میں کچھ اورچل رہا،انکا مقصد ریکارڈ دیکھنا نہیں، الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی حکومتیں گرانے کے درپے تھے ،الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےکیسز اکٹھے چل رہےہیں ،تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےاکاوَنٹس دیکھنے کی اجازت دی جائے،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کے اکاوَنٹس دیکھنے کی اجازت دی مسلم لیگ ن نے برطانیہ میں اپنی کمپنی بنا رکھی ہے یہ ان کی تاریخ ہے جہاں سے بھی پیسہ آتا تھا خوشی سے قبول کر تے تھے،انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ،قطری خط لے آئے،تحریک انصاف کی حکومت انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے کرکٹ میں عمران خان نیوٹرل ایمپائر لے کر آئے،