غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ملزم شاہ رخ گرفتار

0
80

غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ملزم شاہ رخ گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مسان چوک کیماڑی سے منشیات فروشی اور غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 3عدد 9ایم ایم پسٹل، 2عدد 12بور رائفل، 148عدد راؤندز،2کلو چرس ، 19گرام آ ئس،2عدد کو کین اور 24عدد اَیسٹیسی پلز بھی بر آمدکرلی گئیں۔

ملزم منشیات کراچی علا قوں کلفٹن اور ڈیفنس میں فروخت کر نے میں ملو ث رہاہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرزکا کہان ہے کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس کا منگھوپیر کے علاقے میں کومبنگ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب تھانہ منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ، حضرت آباد، اجمالی گوٹھ اور شیخ فرید محلے میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن منشیات فروش و جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشکوک گھروں گداموں اور مسافر خانوں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے دورانِ آپریشن 150سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔ جبکہ مشکوک و مشتبہ افراد کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا‌ گیا۔گرفتار ملزمان کی ویری فیکیشن/تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

Leave a reply