غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کارروائیاں، 29 چالانات، گرفتاریاں

0
37
islamabad arrst

غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کارروائیاں، 29 چالانات، گرفتاریاں
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کی صوبہ بھر میں غیرقانونی شکا ریوں کیخلاف کارروائیاں جاری وساری ہیں اور جن کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات سے ناجائز شکار تیتر، کتوں کے ساتھ جنگلی سور اورغیرقانونی قبضہ فیزنٹس کی پاداش میں 29غیرقانونی شکاریوں کے چالانات کئے گئے اور انہیں ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع شیخوپورہ بابر عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کے ساتھ جنگلی سور کے شکار میں مصروف 10شکاریوں کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں 65ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح کی چنددیگر کارروائیوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن ارفع بتول کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف اٹک نے تیتر کے ناجائز شکار پر 17شکاریوں کے چالان کرکے انہیں ایک لاکھ 60ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی نے تیتر کے ناجائز شکار پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف جھنگ طارق شہاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز قبضہ فیزنٹس پر ایک شخص کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ کرکے فیزنٹس کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا۔

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

Leave a reply