گھوٹکی شوگرمل؛ چینی سمگلنگ کرنے کیلئے صادق آباد رائس ملز میں چھپائی گئی

0
48
Sugar

گھوٹکی شوگرمل؛ چینی سمگلنگ کرنے کیلئے صادق آباد رائس ملز میں چھپائی گئی

پنجاب حکومت نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئےمریدکے میں آٹا مل اور صادق آباد میںچاول فیکٹری سے چینی کی 28 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔ جبکہ نجی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کی سربراہی میں ٹیم نے چینی کی افغانستان سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی فلور ملز مریدکے سے 15 کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 22 ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔

دوسری طرف فلور ملز کے مالکان نے دعوی کیا ہے پکڑی گئی چینی کا سٹاکس اعلان شدہ اور گودام رجسٹرڈ ہے ، جبکہ پنجاب حکومت کاکہناہے کہ گودام کے لائسنس کی معیاد ختم اورسٹاک ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کوتحریری طورپرڈکلیئرڈ نہیں تھا۔ محکمہ خوراک نے صادق آباد نجی فیکٹری میں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی چھ ہزار بوریاں پکڑ لیں، گھوٹکی کی شوگرمل کی چینی افغانستان سمگلنگ کے لیے صادق آباد کی رائس ملز میں چھپائی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

خیال رہے کہ سما نے جمعرات کوچارلاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کئے جانے کی خبر بریک کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت کاحالیہ کریک ڈائون کے بعد دعوی ہے کہ چینی کی اچانک بڑھتی قیمتوں کو بریک لگے گی ۔ دوسری جانب پنجاب بھرمیں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک جا پہنچی ہے۔

Leave a reply