گوگی بٹ کو گرفتاری کے چند روز بعد ہی خوشخبری مل گئی

گوگی بٹ کو گرفتاری کے چند روز بعد ہی خوشخبری مل گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی گرفتاری کی تمام تر کوششیں بے سود، مساجد میں اعلانات کا بھی فائدہ نہ ہوا، عدالت نے ملزم کی ضمانت دے دی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور کارسرکار کے مقدمے میں نامزد خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت بارہ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے گوگی بٹ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت کی ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں عدالت درخواست ضمانت منظور کرے پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات، کار سرکار میں مداخلت سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں عدالت ضمانت خارج کرے عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کی ضمانت ایک، ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت 13 افراد نامزد کئے گئے ہیں گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی،واضح رہے گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

Comments are closed.