گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی عالم داد لائیکا کے ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ رکن قومی اسمبلی ہیں، آپ نے وقت ضائع کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے عالم داد لا لیکا ضانطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس خارج کر دیا
الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی اور علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے سماعت ساڑھے 11بجے تک ملتوی کر دی ،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کے وکیل کب تک پہنچیں گے؟ فرخ حبیب نے کہا کہ علی ظفر ساڑھے 11بجے تک پہنچ جائیں گے،الیکشن کمیشن نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہو رہی ہے
چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ایک اور درخواست دی ,الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں،چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے،مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے،پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا، فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی
قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،
سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟
سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم
کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول
آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک
ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال
یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،
درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے.
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا