لاہور:بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں کی مذمت کرتےہیں:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی نے ٹویٹرکے جانبردرانہ رویے پراظہارافسوس کیا ہے
،ادھراطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے ٹویٹرکے نام ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بھارت کے کمزورطبقات کی آوازبننے والے "باغی ٹی وی” کے ٹویٹراکاونٹ کو بلاک کردیا جائے
اس سلسلے میں گلگت بلتستان اسمبلی کے وزرا کی طرف سے بھارت نوازٹویٹرکے اس رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمان دشمن قراردیا ہے
اس سلسلے میں باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاہے کہ انہیں ٹویٹر کے اس رویے پربہت زیادہ افسوس ہوا ہے جس میں بھارت کے مظلوم طبقات کی آوازبننے والے "باغی ٹی وی” کے ٹویٹراکاونٹ کوبند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آوازاٹھائی ، انہوں نے کہا ہے کہ باغی ٹی وی نے کشمیراوربھارت میں رہنے والے مسلمانوں پرہونے والے بھارتی مظالم کوآشکارکیا،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ٹویٹرکویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ٹویٹرغیرجانبداری کا مظاہرہ کرے ،حاجی عبدالحمید نے اس موقع پراس عزم کا اظہاربھی کیا کہ وہ باغی ٹی وی کے ٹویٹراکاونٹ کو بلاک کرنے کی بھارت اورٹویٹرکی شرارتوں کواسمبلی میں اٹھائیں گے
حاجی عبدالحمید نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اس رویے کوبرداشت نہیں کرتے اورٹویٹرکوبہت جلد پیغام بھیجیں گے کہ وہ بھارت نوازی سے باہرنکل جائے
صوبائی وزیرپانی و بجلی گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق حسین نے بھی ٹویٹرکی بھارت نوازی پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹرنے ہمیشہ جانبداری کا مظاہرہ کیا کشمیری مسلمانوں کی آوازدبانے کی منصوبہ بندی کی پھریہ ہی نہیں جن جن لوگوں نے کشمیریوں پرہونے والے مظالم پرآوازبلند کی ٹویٹرنے ان کے اکاونٹ بھی بلاک کردیئے
صوبائی وزیرمشتاق حسین کہتے ہیں کہ بھارت پہلے ہی فیس بک سمیت دیگرپلیٹ فارم پرقابض ہے اورپاکستان کے خلاف جہاں سازشوں میں مصروف ہے وہاںفیس بک ، واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو اپنے عزائم کوبڑھاوا دینے کے لیے استعمال کرتا ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ "باغی ٹی وی ” کے ٹویٹراکاونٹ کوبلاک کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اوراس مسئلے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے کہ ٹویٹراوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم بھارت نوازی سے باز آجائیں