گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،بلّے کا پلّہ بھاری

0
31

گلگت:گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،بلّے کا پلّہ بھاری،اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں جہاں ایک طرف انتخابی معرکہ زور و شور سے جاری ہے، وہاں دوسری طرف بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’بلے پہ ٹھپہ‘ کے عنوان سے ٹرینڈ پر 69 ہزار سے زائد ٹویٹس کیے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف ایک دلچسپ صورت حال سامنے آئی ہےجس کے مطابق جی بی انتخابات پر گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹس کے تازہ ترین سروے بھی سامنے آ گئے ہی، سرویز کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں مقبول ترین سطح پر ہیں۔

ٹویٹر پر بھی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، تاہم بلے نے شیر کو پچھاڑ دیا ہے، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے چلایا جانے والا ٹرینڈ ’شیر پہ ٹھپہ‘ بلے کے مقابل بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر ’جیت کا نشان تیر‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا گیا ہے، تاہم پینل پر یہ چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جی بی کے عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے، لوگ برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی ووٹ ڈالنے نکل آئے ہیں۔

دوسری طرف ٹویٹرپردوسرا بڑا ٹرینڈ پاکستان پیپلزپارٹی کا چل رہا ہے "تیرپے ٹھپہ”مقبول ہورہا ہے جس کے متعلق

Leave a reply