چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے ملاقات
گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نئے اسکولز کے قیام، معیاری نصابی کتب کی فراہمی اور اساتذہ کی تربیت کے بارے میں بات کی تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی ٹی پارکس کے قیام، تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا ان اقدامات کے بارے میں سن کر بہت پرجوش تھے، اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے مستقبل میں ان کوششوں میں حصہ لینے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
تقریر کے اختتام پر طلبا نے کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کرنے اور ان مثبت پیش رفتوں کو شیئر کرنے پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں انقلابی اقدامات کی تکمیل کی امید دلانے کے لیے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا چیف سیکرٹری کامیابی کے احساس کے ساتھ واپسی پر کہا کہ انہوں نے پاکستانی لیڈروں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔