گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ منظور

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایا جائے، قرارداد منظورکرلی گئی،

قرارداد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیش کی ،گلگت بلتسان اسمبلی میں جی بی کو پانچواں عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے قراردار متفقہ طور پر منظورکر لی گئی،

خالدخورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کوسینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،مسئلہ کشمیرکومتاثرکئے بغیرگلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنایا جائے،گلگت بلتستان کوقومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

قائد حزب اختلاف امجد حسین کاکہنا ہے کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے،ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔

قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کامؤقف برقراررہے، جی بی کےعوام کشمیریوں کی آزادی کیلئےاخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے

قرارداد پر جے یو آئی ف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے دستخط ہیں

وزیراعظم کے مشیر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے پارلیمانی نمائندوں کے زریعے یک زبان ہو کرعبوری صوبے کی قرار داد پاس کی۔ یہ پاکستان کے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انشاللہ گلت بلتستان کے عوام کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔مبارک ہو گلگت بلتستان

Leave a reply