شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادرنسبتی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو عدالت پیش کیا گیا، سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ملزمان کے وکیل فیصل چودھری نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں مقدمے کا متن پڑھا، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ رات 9 بجے بغیر وارنٹ کے پولیس داخل ہوئی،پولیس نے ان کو مارا بھی اور گھر کی جو حالت کی ،اس کی ویڈیو موجود ہے، جج نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کچھ کہنا ہے،

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے پولیس اور پراسیکیوٹر کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا عدالت نے ملزم نعمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ملزمہ کے وکیل نے بعد ازگرفتاری کی درخواست ضمانت بھی دائر کر دی

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عماد یوسف کے بعد شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی رات کو گرفتاری قابل مذمت ہے قانونی برادری سے پوچھنا چاہتاہوں کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے،شہبازگل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کو خواتین پولیس تھانے میں رکھا گیا ،غیر ملکی حمایت یافتہ امپورٹڈ حکومت پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلا گئی ہے، امپورٹڈ حکومت قبولیت کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے، تمام مسائل کا واحد حل منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں،

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

 تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا موبائل پولیس نے برآمد کر لیا 

Shares: