شہباز گل کیخلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست واپس

0
120
shabaz gill

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا کر دی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دی۔ائیرپورٹ جانے پر ہراساں کیاگیا اور مزید پانچ مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا۔ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے۔سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے آئین کےتحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی ۔آئین کےآرٹیکل 10 اے کےتحت ہرشہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج ہوئے تھے اور شہباز گل کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم شہباز گل کو بعد میں ضمانت پر رہائی ملی، موجودہ حکومت نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا تھا

Leave a reply