شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟ عمران خان

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر پولیس تشدد کے حوالہ سے اسلام آباد پولیس نے خاموشی توڑ دی ہے

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ کے پاس لے جا کر طبی معائنہ کروایا۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔ جیسا کہ تصاویر میں نظر آرہا ہے ملزم بالکل ہشاش بشاش اور جسمانی طور پر فٹ ہے۔ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔پولیس جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کرتی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جاتا۔ملزم پر تشدد کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔پولیس کی تفتیش تمام حالات و شواہد کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے۔ تفتیش کو شواہد کی روشنی میں میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ پولیس ریکارڈ عدالت کی معاونت کے لئے ہوتا ہے جو عوام میں شئیر نہیں کیا جاسکتا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جاری ہے۔اگر ملزم بے گناہ ہے اور فون میں کوئی مواد موجود نہ ہے تو انہیں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے۔ جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ملزمان کی جانب سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔ پولیس اس کیس سے منسلک تمام افراد کو قانون کے مطابق تفتیش میں شامل کرے گی۔ تفتیش کی تفصیلات پولیس فائل کا حصہ ہیں اور معزز عدالت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ تفتیش کے دوران بے شمار انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جن لوگوں کا کردار تفتیش کے دوران سامنے آئے گا ان کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔ پراپیگنڈہ مہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، عدلیہ کو شہبازگل پر تشدد کا نوٹس لینا چاہیے ،شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری بھی غیرقانونی ہے،ڈرائیور کی اہلیہ کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کا شوہر شہباز گل کے لیے کام کرتا تھا، خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے،

واضح رہے کہ شہباز گل کو آج عدالت پیش کیا گیا تھا، شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، شہباز گل کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

آج عدالت میں سماعت ہوئی تو شہباز گل نے اپنی قمیض عدالت میں اٹھا لی، ملزم شہباز گل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا رکن رہا ہوں مجھے سونے نہیں دیا جاتا جب کہ اگر میں سونے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے جگا دیا جاتا ہے، ملزم نے الزام عائد کیا کہ: جعلی میڈیکل رپورٹ بنا لی گئی جبکہ مجھے تھانہ کوہسار بھی نہیں رکھا گیا ہے، اور مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے حالانکہ میں اپنی فوج کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا جس قسم کا الزام عائد کیا جارہا ہے.دوران حراست مجھ پر تشدد کیا جارہاہے نشانات موجود ہیں فزیکل چیک اپ نہیں کیا گیا وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، ساری ساری رات مجھے جگایا جاتا ہے سوتا ہوں تو جگا دیا جاتا ہے،شہباز گل نے عدالت کو قمیض ہٹا کر پیٹھ دکھا دی

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

Leave a reply