گرفتار دہشتگردوں کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے،مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر قائد کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی وارادتوں کے حوالہ سے اہم بریفنگ دی ہے، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سید خرم علی بھی موجود تھے

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 12 مئی کو صدر میں بم دھماکہ ہوا اس بم دھماکے میں ایک شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے ایس آر اے نے اس دہشت گردی کی زمہ داری قبول کی تھی سی ٹی ڈی کے پاس شواہد تھے کہ اللہ ڈنو نامی شخص اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہے گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کاروائی کی اللہ ڈنو نے مزاحمت کی اس کے نتیجے میں اللہ ڈنو ہلاک ہوا قیاس آرائیوں کو ختم کی جائے،گزشتہ روز رات تین بجے ماڑی پور میں حساس ادارے کے ہمراہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کی پیش رفت جاری تھی کئی لوگ شک کے دائرے میں تھے پھر شارٹ لسٹ کی گئی اللہ ڈنو نامی ملزم دارہ تفتیش میں آیا جس نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا جس میں ملزمان سے مقابلہ ہوا مقابلے میں ملزم اللہ ڈنو اور اسکا ایک ساتھی مرا گیا مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ 12 مئی کو واردات ہوئی اور 18 مئی کو کیس حل کر لیا گیا دیگر وارداتوں کی تحقیقات جاری ہے

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی ٹھکانہ ہوتا ہے نہ کوئی وطن ،وزیر اعلیٰ وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے وفاقی حکومت سے ہر طرح کا تعاون کریں گے مسنگ پرسنز کے کیسز عدالتوں میں زیر التوابھی ہیں سادہ لوح افراد دہشتگردوں کا آلہ کار بننے سے بچیں ،دہشتگرد کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا اور عدالت سے ضمانت مل گئی ،ریاست مخالف مقدمے میں ملزم کو ضمانت مل گئی تھی ایسے دہشتگردوں کو آسانی سے ضمانت نہیں ملتی چاہیے عدالتوں سے گزارش کروں گا کہ اس معاملے کو غور سے دیکھیں اصغر شاہ ملک مخالف ایجنڈا لے کر چل رہا ہے لوگوں کو استعمال کرتا ہے،

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ ڈنو آئی سی دی بنانے کا ماسٹر تھا تربیت یافتہ تھا ریلوے لائن پر دھماکوں کے لیے بھی اللہ ڈنو نے ہی آئی سی ڈیز تیار کی تھیں ملزم ساڑھے پانچ کلو میٹر پیدل سائیکل لے کر آیا تھا کئی مقامات پر سائیکل کھڑی کرنے کی کوشش کی ایک مقام پر اس نے سائیکل کھڑی کی ملزم قریب ہوٹل پر بیٹھ گیا تھا نیلی لائٹ والی سرکاری گاڑی کو دیکھ کر ملزم نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا بہت واضح فوٹیجز ملی ہیں جن میں ملزم واضح ہے شک کی گنجائش نہیں،یہی ملزم تھا جیو فینسنگ میں بھی اللہ ڈنو ہائی لائٹ ہوا گروہ کے سرغنہ اصغر شاہ سے ملزم نے ہدایات لیں آڈیو بھی موصول ہوگئی ہے گفتگو سندھی میں کی گئی ہے دو لاکھ روپے کی فنڈنگ ہوئی ٹرانزیکشنگ بھی پکڑی گئی ہے دہشتگرد سرغنہ اصغر شاہ ایران سے گروہ کو آپریٹ کر رہا ہے 15 سے 20 ہزار میں ملزمان دھماکے کر رہے تھے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو دہشتگرد گرفتار

Shares: