گرفتاری سے بچیں، عمران خان کی ہدایت

imran_khan

تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا معاملہ چیئرمین عمران خان نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں شرکت کیلئے وکلا کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،قانونی ٹیم کے اجلاس میں گرفتار کارکنوں کی رہائی اور رہنماوں کے نظربندی کے معاملے پر مشاورت ہوگی گرفتار کارکنوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا کارکنوں کی رہائی کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی حکمت عملی طے کی جائیں گی

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام رہنماؤں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کر دی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا جس پر عمران خان نے انہیں پاکستان آنے سے روک دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اوورسیز کے رہنما مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر کو دوہفتے کے لیے واپس نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان نے ہدایت کی کہ جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے،

قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے،اس سے قبل شہباز گل نے بھی رواں ہفتے واپسی کا اعلان کر رکھا تھا لیکن واپس نہیں آئے،وہ امریکہ میں ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ملکر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا، فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں، پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے بھی شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان نے خود ضمانت کروا لی ہے اور گھر پر موجود ہیں تا ہم تحریک انصاف کے کارکنان جیلوں میں ہیں

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Comments are closed.