پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، وزیر اعلی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں،خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ 30 دن کے اندر درخواست دائر کریں تب تک گرفتاری نہیں ہوگی،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب میں ایک انکوائری ہے ،ایف آئی اے میں بھی دو مقدمات ہیں،جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی گرفتاری سے کیا پیغام جائے گا،عدالت نے مقدمات تفصیل کے لیے کیس نمٹا دیا
دوران سماعت عدالت نے ریمار کس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے3 ماہ ہوگئے کہ عہدہ سنبھالا ہے، اب اگر اپنے ادارے سے رپورٹ نہیں لے سکتے تو اس میں ہم کیا کریں،وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کی،جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن تو آپکا اپنا محکمہ ہے، ویسے ہمارے پاس تو رپورٹ آئی ہے آپ دیکھ لیں،
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری








