گرفتاری کے خوف نے کیپٹن ر صفدر کو کہیں کا نہ چھوڑا

0
43
safdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے خوف نے ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کو کہیں نہ چھوڑا، کبھی لاہو رہائیکورٹ ،کبھی پشاور ہائیکورٹ، کبھی انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دیتے نظر آتے ہیں اور پیشیوں پر پیشیاں ہوتی ہیں

انسداد دہشتگردی عدالت میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی، عدالت نے ن لیگی رہنماؤں رانا ثنااللہ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت لیگی ارکان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کردی, عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا،

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت 27 افراد نے ضمانت دائر کر رکھی ہے،

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے

 

Leave a reply