گرفتار رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کو نیب نے گرفتار کر لیا

0
62

گرفتار رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کو نیب نے گرفتار کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ سے متعلق فیصلہ سنا دیا

عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کو نیب ٹیم کے حوالے کردیا نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ کو لے کر نیب آفس روانہ ہو گئی، نیب کی ٹیم نے خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ کو سکھر کی سیشن کورٹ سے گرفتار کرلیا نیب کی جانب سے فرخ شاہ کے 15 روزہ ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی۔ نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کریگی

واضح رہے کہ 9 جون کو سپریم کورٹ نے فرخ شاہ کو احتساب عدالت کے سامنے تین دن میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

 

Leave a reply