گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اراضی کیس،عدالت نے درخواست نمٹا دی

0
42
سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی سخت،پیپلز پارٹی،جے یو آئی کی درخواست دائر

گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اراضی کیس،عدالت نے درخواست نمٹا دی
سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی یقین دہانی پر مقدمہ نمٹایا,ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب قاسم چوہان نے کہا کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے لئے الاٹ زمین خالی نہیں کرائی جا رہی،گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن اراضی کی لیز کی تجدید کی جائے گی، ایسوسی ایشن نے مینڈیٹ سے ہٹ کر زمین کا استعمال کیا تو زمین واپس لی جا سکتی ہے

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں ہونیوالی ایک سماعت کے دورانر گرلز گائیڈ کی وکیل نے عدالت میں بتایا تھا کہ شیخ رشید اور ان کا بھتیجا راشد شفیق گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانا چاہتے ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گرلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور راشد شفیق زمین کو خالی کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، لڑکیوں اور انکی ٹرینرز کو دھمکیاں مل رہی ہیں، گرلز گائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں، شیخ رشید نے ڈی سی کو فون پر کہا عدالتی حکم کی پرواہ نہیں۔

سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کیلئے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا تھا،

واضح رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے راولپنڈی میں گرلز گائیڈ اسکول کو خالی کرانے کے لیے اس کی دیوار گروا دی تھی جس پر ان کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا

گرلزگائیڈنگ اوربوائزسکاوٹنگ کے سفرکی دلچسپ کہانی جسے حکمران وقت تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں

قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

جس کی بنیاد بانی پاکستان نے رکھی اسے تہس نہس کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ کا یادگارفیصلہ

راولپنڈی میٹروپولیٹن نے قائد اعظم کی روح کوتڑپا دیا

سپریم کورٹ گرلزگائیڈ کوبچانے تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ مٹانے کے لیے کوشاں

سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں ، گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کے لیے مشکلات

Leave a reply