گلگت بلتستان کابینہ فائنل ،وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں کریںگے شرکت

0
60

گلگت بلتستان کابینہ فائنل ،وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں کریںگے شرکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعظم عمران خان بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دےدی،

گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب بدھ کو ہوگی ،نجی ٹی وی کے مطابق راجامحمد زکریا،حاجی شاہ بیگ،جاوید مناوا، وزیر کلیم،راجا اعظم کابینہ میں شامل ہوں گے،فتح اللہ،راجاناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون کو بھی جی بی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے

وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ،قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے

قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد میں مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ لے کر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے 4 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ امجد علی زیدی کے 18 ووٹ کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار کو کو 8 ووٹ ملے۔

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اکبر علی اور فضل رحیم جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام شہزاد ٹیکنوکریٹس نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 4 پی ٹی آئی کو ملیں جبکہ ایک مخصوص نشست پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ نے حاصل کی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص 4 نشستوں پر پی ٹی آئی کی کنیز فاطمہ، ثریا زمان، دلشاد بانو اور کلثوم الیاس منتخب ہوئیں، پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش اور ن لیگ کی صنم بی بی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی میں پہنچی ہیں۔

Leave a reply