گوگی بٹ کے بھتیجے سلمان اور عثمان بجلی چور نکلے

ملزم کو17لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا
0
109
fia

گوگی بٹ کے بھتیجے سلمان اور عثمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان گوالمنڈی کے علاقے نسبت روڈ پررائل پلازہ نامی بلڈنگ میں بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے،ملزمان بجلی چوری کی مدد میں لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے، غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور میٹر قبضے میں لے لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔، لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کو17لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،

لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق انیتس روز کے آپریشن کے دوران 643 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ، جن میں سے360 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل22،انڈسٹریل2، زرعی 12 اور 607 ڈومیسٹک تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے ان کو دس لاکھ چودہ ہزار دو سو اٹھائیس یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ یونٹس کی مالیت پانچ کڑور چوبیس لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو تئیس روپے ہے۔ بھامنی والا کے علاقے میں بجلی چور کو3099786 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، نسبت روڈ لاہور میں 1000000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ پھولنگر میں740320 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ گوالمنڈی میں بجلی چور کو 700000 روپےکا جرمانہ کیا گیا۔ انیتس روز کے دوران کل 13744 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، اب تک کل 13614 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4580ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک دو کروڑ چوراسی لاکھ بیاسی ہزار چار سو چوبیس یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم ایک ارب انیتس کروڑ اننچاس لاکھ اٹھانوے ہزار تین سو چھیتر روپے روپے ہے۔

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

Leave a reply