مزدہ اور ہائی ایس کے مابین تصادم،سات افراد کی موت،13 زخمی

ambulance

گوجرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گوجرہ میں مزدہ اور ہائی ایس کے مابین تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں

اطلاع پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس جو کہ گوجرہ سے پینسرہ کی طرف جارہی تھی جبکہ منی ٹرک (مزدا) گوجرہ سے پینسرہ کی طرف آرہا تھا منی ٹرک (مزدا) ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سےمنی ٹرک (مزدا) ہائی ایس کے ساتھ جا ٹکرایا اور دونوں کو آگ لگ گئی موقع پر پہنچ کر فائر فائٹر نے فائر فائٹنگ کی اور 4 جلی ہوئی باڈیز کو ہائی ایس سے نکالا اور جبکہ 1 جلی ہوئی باڈی کو منی مزدا سے نکالا جبکہ2 لوگ ہیڈ انجری کی وجہ سے جانبحق ہوئے جن کو مقامی لوگوں نے ہمارے جانے سے پہلے باہر نکال لیایوں ٹوٹل 7 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 13 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کیا گیا جس میں11 مرد ، 3 عورتیں اور 0بچہ شامل ہے جبکہ جلی ہوئی باڈیز کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایمبولینسز ڈیڈ بادیز کو ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو وہیکل جلی ہوئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے میں مصروف ہیں

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے علاقہ تھانہ نواں لاہور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزدہ اور ہائی ایس کے تصادم میں 7افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا اور سینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی، زخمیوں کو فوری ہسپتال اور اور زیرنگرانی علاج معالجہ کروانےکی ہدایات جاری کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ روڈ کلیئر کرنے اور ٹریفک کی روانگی کو مد نظر رکھا جائے

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے گوجرہ میں دھرم کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کمشنر فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،

ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

Comments are closed.