گوجرانوالہ فیکٹری میں لگی آگ کی صورت حال تشویشناک
باغی ٹی وی: ریسکیو ٹیموںنے گوجرانوالہ،پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ 7 گھنٹے بعد مشکل سے قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں ،فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.آگ بجھانے کے لیے پنجاب کے 6 اضلاع کی ریسکیو ٹیمیں گوجرانوالہ میں موجود.ہیں. لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،حافظ آباد اور شیخوپورہ کی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے .
گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پایا گیا .
12 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں متعدد فائر فائٹرز اور گاڑیوں نے حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔گوجرانوالہ کی پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں 12 گھنٹے لگ گئے، جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں اور 19 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا