سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی. ریکارڈ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 1964 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 100 روپے اور 85.74 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا مہنگا ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔








