ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی

0
44

استنبول :ترکی سے اچھی خبرآگئی:107مقامات میں سے 98 میں آگ بجھا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیر نے بتایا ہے کہ 107 مقامات پر لگنے والی جنگلاتی آگ میں سے 98 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ نو میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

وزیر نے ضلع موعلا کے سیاحتی قصبے مارماریس میں قائم آگ بجھانے والے مرکز سے تازہ صورت حال پر بیان دیا ۔

وزیر جنگلات و زراعت بکر پاک دیمیر نے بتایا ہے کہ تین چار روز سے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں،107 مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہوئی تھی جن میں سے 98 میں بجھا دی گئی ہے جبکہ باقی نو مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

وزیر جنگلات نے بتایا کہ ضلع انطالیہ کے قصبےمناوگات،گن دوعمش اور غازی پاشا میں جنگلاتی آگ تاحال برقرار ہے اور صورت حال سنگین نظر آتی ہے۔ضلع مرسین کے قصبے آئدینجیک میں آگ بجھا دی گئی ہے،سیلیفکے میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کی خبر ہے جہاں وہ پھیل بھی رہی ہےجبکہ ضلع ادانہ میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ضلع موعلا کے قصبوں مارماریس،کوئے جائز،بودروم اور میلاس میں چار مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجنہیں مقامی و غیر ملکی آلات و مشینوں کے ذریعے جلد ہی بجھا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مارماریس میں لگی آگ پر قابو کےلیے تین طیارے،نو ہیلی کاپٹر،اور دیگر متعدد گاڑیاں اور عملہ مستعد اور مصروف عمل ہے ۔

Leave a reply